6جنوری کو واشنگٹن ڈی سی سب کودیکھ لونگا، ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہار نہ ماننے کا اعلان کرتے ہوئے یہ دھمکی  دی کہ 6جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں ان سب کودیکھ لیں گے۔

 ٹرمپ ساتھ نہ دینے پر اپنی ہی ری پبلکن پارٹی پر برس پڑے۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی اور محکمہ انصاف پر بھی تنقید کی ہے  اور کہا کہ صدارتی الیکشن میں دھاندلی پر ری پبلکنز نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی دھاندلی ڈیموکریٹ امیدوار کیخلاف ہوتی تو ڈیموکریٹس جنگ کی طرح آخری دم تک لڑتے، امریکی تاریخ کےبدترین ووٹر فراڈ پر محکمہ انصاف اورایف بی آئی نےبھی کچھ نہ کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ان سب کوشرم آنی چاہیے، تاریخ انہیں یاد رکھے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہار نہ ماننے کا اعلان کرتے ہوئے یہ دھمکی بھی دی کہ 6جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں ان سب کودیکھ لیں گے۔