روس میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، داعش کے 4دہشتگرد گرفتار

داجستان/روس:روسی سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ روس اس وقت بڑی تباہی سے بچ گیا ہے کیونکہ داعش کے دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل تنظیم داعش کے لوگوں نے روس کے جوبی حصے میں واقع داجستان شہر میں موجود اہم عمارت کو بم سے اڑانے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔

یہ انتظامی بلڈنگ سکیورٹی سروسز سے وابسطہ تھی جسے بم کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔اس حملے میں وزارت داخلہ کے لوگوں کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔ 

دہشت گردوں کے منصوبے کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کے بعد بم بلاسٹ کرنا تھا مگر یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچنے سے قبل ہی فلاپ ہو گیا کیونکہ سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ارادوں پر پانی پھیر دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے خفیہ اداروں نے داعش سے وابسطہ چار دہشت گرد بھی گرفتار کیے ہیں جو کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ان افراد سے دھماکہ خیز مواد سمیت،بھاری اسلحہ اور خطرناک ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔جبکہ ایسے موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں جن کی مدد سے وہ ملک سے باہر بیٹھے ان کے سہولت کاروں کے ساتھ رابطہ میں تھے۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب روس نے دہشت گرد گرفتار کیے ہیں بلکہ گزشتہ ہفتے میں بھی ہمسایہ علاقے چیچنیامیں ایسی ہی واردات ناکام بنائی گئی تھی۔

تاہم روسی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ داعش روس میں کیوں کارروائی کرنا چاہتی ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں اور ہم داعش سمیت اپنے سبھی دشمنوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم علاقائی دہشت گردی سمیت عالمی دہشت گردی کا سر کچلنااور اپنی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

یاد رہے کہ روس کے جدید اسلحہ اور ٹینک کے ساتھ ساتھ اسٹیلتھ بمبار طیاروں سے امریکہ بہادر بھی پریشان نظر آتا ہے اور ا س حوالے سے نیٹو کے اعلامیہ بھی سامنے آ چکے ہیں کہ نیوکلیئر ہتھیاروں کی دوڑ میں روس کو روکنا ہو گا۔

امریکہ اور روس آمنے سامنے آنے کے لیے تیار تو ہیں مگر دنیا کے دیگر ممالک انہیں اس جنگ کا ایندھن بننے سے روک رہے ہیں کیونکہ ان دو ممالک کے درمیان اگر جنگ ہوتی ہے تو دنیا کے باقی ممالک بھی پیچھے نہیں رہیں گے اور یہ عالمی جنگ نہایت بھیانک ثابت ہو گی۔