پشاور: ماؤنٹ مانگنوئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 431 رنز پر آؤٹ ہوئی جس کے بعد پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 30 رنز پر ایک وکٹ گنوادی۔
شان مسعود 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ عابد علی 19 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور ان کے ساتھ نائٹ واچ مین عباس علی موجود ہیں۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 431 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کیوی کپتان کین ولیمسن 129 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جب کہ بی جے واٹلنگ 73، راس ٹیلر 70 اور ہینری نکولس 56 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
کھیل کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے 3 وکٹ پر 222 رنز بنالیے تھے جس کے بعد دوسرے پاکستانی باؤلرز نے بقیہ 7 وکٹیں حاصل کرکے کیویز کی پہلی اننگز کا خاتمہ کیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، یاسر شاہ نے 3 جب کہ فہیم اشرف، محمد عباس اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کر رہے ہیں۔
شان مسعود، عابد علی، اظہر علی، فواد عالم، حارث سہیل، فہیم اشرف، یاسر شاہ محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ فائنل الیون کا حصہ ہیں۔
عمران بٹ، ظفر گوہر، سرفراز احمد اور سہیل خان ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ کے باعث نیوزی لینڈ کو زیادہ سکور کرنے کا موقع ملا۔