دوسرا ٹیسٹ، بھارت نے آسٹریلیا پر 82رنز کی برتری حاصل کرلی، اجنکیا راہانے کی سنچری

میلبورن:بھارت آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنا لئے۔

 بھارتی ٹیم کو دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 82 رنز کی برتری حاصل ہوگئی کپتان ارجنکیا راہانے نے ناقابل شکست سنچری سکور کرکے میچ میں گرفت مضبوط بنالی پیٹ کمنز اور مچل سٹارک نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

 آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 194 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

 اتوار کو میلبورن میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھارت نے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔

 آسٹریلوی باولروں نے دن کا اچھا آغاز کیا پیٹ کمنز نے آٹھ اوور کے سپیل میں بھارت کے دو کھلاڑیوں شبھمان گل اور چوتیشور پوجارا کو جلد ہی آؤٹ کردیا۔

 اس کے بعد آسٹریلوی باؤلر بھارتی بلے بازوں کے سامنے دباؤ کا شکار نظر آئے۔

ویرات کوہلی کی جگہ بھارتی ٹیم کی کپتانی کرنے والے اجنکیا راہانے نے قائدانہ اننگز کھیلی۔

 انہوں نے گراؤنڈ کے چاروں طرف شاندار سٹروکس کھیل کر اپنی سنچری مکمل کی وہ 104 رنز بنا کر ابھی وکٹ پر موجود ہیں۔

 بھارتی آل رانڈر رویندرا جدیجا 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

 کپتان اجنکیا راہانے اور جدیجا تیسرے روز اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ آسٹریلیا کی طرف سے مچل سٹارک اور پیٹ کمنز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔