واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے شدید دباؤکے بعد900 ارب ڈالر کے کورونا وائرس ریلیف پیکج سمیت حکومتی اخراجات کے بل پردستخط کر دیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کے مطابق بل پر دستخط کا مقصد لاکھوں امریکیوں کو بے روزگاری کے فوائد کی بحالی اور وفاقی حکومت کے جزوی شٹ ڈاؤن سے بچنا ہے۔
امریکی صدر نے مجموعی طور پر2 اعشاریہ 3 کھرب ڈالر کے بل پر دستخط کرکے اسے قانونی شکل دی ہے۔
ابتدا میں امریکی صدر نے کورونا ریلیف کے 900 ارب ڈالر کے پیکج پر دستخط سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ وہ لوگوں کو بڑا ریلیف دینا چاہتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بل پر دستخط کیلئے امریکی صدر پر کانگریس کی دونوں جانب سے شدید دباؤ تھا۔