برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 ہزار 385 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، جو کہ برطانیہ میں وباء کے آغاز کے بعد ایک دن میں کرونا سے متاثر ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 23 لاکھ 29 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ اموات 71 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔
دوسری جانب امریکا میں کورونا سے مجموعی اموات 3 لاکھ 43 ہزار ہیں جب کہ بھارت میں کیسز کی تعداد ایک کروڑ سے بڑھ گئےہیں ۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افرادکی تعداد 8کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔