قومی ٹیم کے اسپنر یاسر شاہ نے اسٹیڈیم میں موجود اپنے فین کو اہم تحفہ دیا۔
کرکٹ کے میدان میں عموماً کرکٹرز اپنے مداحوں کو آٹوگراف دیتے، سیلفیز بنواتے اور کبھی کبھی جرسیاں دیتے بھی نظر آتےہیں لیکن نیوزی لینڈ میں جاری ماؤنٹ مانگانوئی ٹیسٹ میں ایک دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا جب یاسر شاہ نے اپنے ایک فین کو تحفہ دیا۔
یاسر شاہ نے تماشائیوں میں موجود اپنے ایک فین کو اہم تحفہ دیا جو ان کی ٹیسٹ کیپ ہے جو کسی بھی ٹیسٹ کرکٹر کے لیے اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔
یاسر نے شاہ نے اپنے فین کی جانب کیپ پھینکی جو اس نے فوراً پکڑ لی اور خوشی سے نہال ہوگیا جب کہ اس نے کیپ پہن کر تصاویر بنوانا شروع کردیں۔