ٹرمپ انتظامیہ نومنتخب صدر جوبائیڈن کیلئے کیا مشکل پیدا کرسکتی ہے؟

 

واشنگٹن: امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اقتدار کی منتقلی میں رکاوٹیں پیدا کر سکتی ہے۔ 

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اپنے ایک بیان میں بائیڈن نے کہا  ان کی ٹیم کو قومی سلامتی کے اہم امور کے بارے میں تمام ضروری معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ 

 جوبائیڈن نے وزارت دفاع پر خصوصی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں تاکہ اقتدار کی منتقلی کے عمل کو مشکل بنایا جائے۔