امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نرس نے کورونا مریضوں کو لگائی جانے والی فائزر کی ویکسین لگوائی تاہم نرس ایک ہفتے بعد کورونا وائرس کا شکار ہوگئی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کی 45 سالہ نرس میتھیو ڈبلیو امریکا کے دو مختلف مقامیہسپتالوں میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔
خاتون نے 18دسمبر کو ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا کہ انہیں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے فائزر کی ویکسین لگائی گئی ہے۔
بعد ازاں انہوں نے اے بی سی نیوز سے وابستہ ایک فرد کو بتایا کہ ویکسی نیشن کے بعد ان کا بازو سوج گیا تھا تاہم انہیں کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرسمس سے 6روز قبل وہ کورونا یونٹ میں لگاتار کام کرنے سے بیمار ہوگئی تھیں، انہیں سردی محسوس ہورہی تھی۔
خبر ایجنسی کے مطابق خاتون نرس کا کورونا وائرس کرایا گیا جو کرسمس سے صرف ایک روز قبل مثبت آگیا تھا۔
ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین کی 2 ڈوزز لینا ضروری ہے، پہلی ڈوز کے بعد مرض کے امکانات 50 فیصد تک معدوم ہوجاتے ہیں تاہم دوسری ڈوز کے بعد 95 فیصد تک انسان کورونا وائرس سے محفوظ ہوجاتا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 17 لاکھ 99 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں، امریکا میں سب سے زیادہ 3 لاکھ 46 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں