سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید تین کشمیر ی نوجوان شہید ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقہ لاوائپورہ میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجے میں تین نوجوان شہید ہو گئے۔
آپریشن کے دوران بھارتی فوجیوں نے علاقے میں متعدد رہائشی گھر بھی تباہ کر دئیے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا۔