ماؤنٹ منگنوئی:نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو آخری روز تک کھیلنے پر کریڈٹ جاتا ہے۔
کرکٹر کین ولیمسن نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنے پر کہا ہے کہ ہماری توجہ موجودہ وقت پر ہے، ہم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا چاہتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے بھی اچھا میچ کھیلا ہے۔
اس قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے ہم سے زیادہ اچھا کھیلا اور جیت گئے۔
ابتدا میں وکٹیں حاصل کرنے کے لیے اچھی فیلڈنگ کرنا اہم ہے، نیوزی لینڈ نے پورا ٹیسٹ میچ اچھا کھیلا، ہم ابھی بھی سیریزمیں ہیں، ہم نے برا نہیں کھیلا۔