کینبرا:ٹینس آسٹریلیا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث آئندہ سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 3 ہفتہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔نئے شیڈول کے مطابق 8 فروری 2021کو شروع ہوگا۔
آسٹریلین اوپن کے ڈائریکٹر کریگ ٹیلی نے کہا ہے کہ ہمارے لیے کھیل اور کھلاڑی دونوں بہت اہم ہیں۔
اپنے ایک بیان میں کریگ ٹیلی نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر بہت خطر ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کے پہلے گرینڈ سلام کے تین ہفتے کی تاخیر کے حوالے سے تمام کھلاڑیوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ریاستی حکام کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد آسٹریلین اوپن ٹینس میں تین ہفتے تاخیر اور کھلاڑیوں کو قرنطینہ کے دوران تربیت دینے کے حوالے سے فیصلہ کیا۔