خیبر پختونخوا کا امن مزید بہتر بنائینگے، وزیراعلیٰ کو وفاقی وزیر شیخ رشید کی یقین دہانی

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے ملاقات کی اور صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور دیگر متعلقہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔

 وزیر داخلہ نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کو مزید بہتر بنانے کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون  فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 وزیر اعلیٰ نے وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر شیخ رشید کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے وفاق صوبائی حکومت کے درمیان روابط اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔