پاکستان کے سابق باکسر اولپمئن حسین شاہ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو چیلنج کردیا۔
56 سالہاولمپک میڈلسٹ حسین شاہ نے 34 سال کےعامرخان کوفائٹ کاچیلنج کردیا ہے اور کہا ہے کہ دو مہینے کے نوٹس پر عامر خان سے پاکستان میں یا کسی بھی جگہ فائٹ کیلئے تیار ہوں۔
حسین شاہ نے کہا کہ ہماری فائٹ مائیک ٹائسن اور جوئے لوئیس کی طرح کی ہوگی، ہار جیت کا فیصلہ صرف ناک آؤٹ پر ہوگا، پوائنٹس کی بنیاد پر نہیں۔
حسین شاہ نے کہا ہے کہ میں عامر خان کو ناک آؤٹ کروں گا۔ خیال رہے کہ حسین شاہ نے 1988 سیئول اولمپکس میں پاکستان کے لیے میڈل جیتا تھا۔