مسجد نبویﷺ کی چھت نمازیوں کے لیے کھول دی گئی

مسجد نبویﷺ کی چھت آج جمعرات سے نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اب نماز  فجر، مغرب  اور عشاء کی نمازیں مسجد نبوی ﷺکے صحن کی چھت پر بھی ادا کی جاسکیں گی۔

ادارہ امور مسجد النبوی ﷺ کی جانب سے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد  کے صحن کی چھت نمازیوں کی تعداد کے پیش نظر کھولی گئی ہے تاہم کورونا وائرس کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی گئی ہیں اور مسجد میں سماجی فاصلےکو مدنظر رکھا جائےگا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس  کی وبا کے باعث مسجد کی چھت نمازیوں کے لیے بند کی گئی تھی۔