پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے بارے اہم فیصلہ سازی میں شمولیت و مشاورت کیلئے حکومت اور پرائیویٹ سکولز سپریم کونسل کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے ہیں تاہم حکومتی وفد اور پرائیویٹ سکولز کے مشترکہ فیصلوں کو ختمی منظوری کیلئے این سی او سی اجلاس میں رکھا جائے گا۔
پرائیویٹ اسکولز سپریم کونسل اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے، وزیر تعلیم شفقت محمود، پارلیمانی سیکرٹری وجیہ اکرام، چیئرپرسن پیرا حکومت کی نمائندگی کررہے ہیں جب کہ سپریم کونسل کے وفد میں افضل بابر، حافظ بشارت، ابرار خان اور ناصرمحمود شریک ہیں۔
اس موقع پر سپریم کونسل پرائیویٹ اسکولز کے نمائندگان نے موقف اختیار کیا کہ پرائیویٹ اسکولز 11 جنوری کو کھولنے کا ہمارا مشترکہ فیصلہ ہے، حکومت ہماری مشکلات سمجھے اور ان کے حل کیلئے اقدامات کرے۔
اس موقع پر وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیاں اس سال کم ہوں گی، حتمی منظوری این سی او سی دے گے تاہم مارچ میں ہونے والے امتحانات موخر ہوں گے جب کہ اسکولز کھلنے کا حتمی فیصلے چار جنوری کو این سی او سی اجلاس میں ہوگا۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومتی وفداور پرائیویٹ سکولز فیصلوں کو حتمی منظوری کیلئے این سی او سی میں رکھا جائے گا۔