ممبئی: سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کو دل کا دورہ پڑنے پر کولکتہ کے ووڈ لینڈ ہسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی صحت خرابی کے پیش نظر اینجیو پلاسٹی کردی ہے۔
سارو گنگولی کی عمر 48 برس ہے،انھوں نے113 ٹیسٹ میچوں میں 7212 رنز سکور کئے۔
بھارت کے لیے 311 ون ڈے میچوں میں انھوں نے 11363 رنز سکور کئے۔
سال 2008 سے2012 تک سارو گنگولی نے 59 میچوں میں 1349 رنز بناچکے ہیں، اس وقت وہ بی سی سی آئی کے صدر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگولی کی حالت تسلی بخش ہے، تاہم انہیں کچھ روز کے لئے اسپتال میں رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال جولائی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے باعث انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا