راولپنڈی : سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے محمد آصف کو عامر، بمرا اور لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم سے بہتر قرار دے دیا۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کھیلوں سے متعلق خبریں شائع کرنے والے ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ محمد آصف کے کرکٹ کیرئیر کا اختتام اس وقت ہوا جب وہ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کیسز میں پکڑے گئے۔
اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزا سناتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر پر 7 سال کیلئے پابندی لگادی تھی۔
راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ محمد آصف نے اس وقت تک ٹیسٹ کرکٹ میں 106 وکٹیں اور 46 وکٹیں ایک روزہ کرکٹ بھی حاصل کی تھیں لیکن 27 برس کی عمر میں محمد آصف کا کیریئر تمام ہوگیا کیونکہ ان پر سات کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔
شعیب نے کرکٹر محمد آصف کو ذہین ترین بولر قرار دیتے ہوئے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم سے بھی بہترین قرار دیا اور کہا کہ محمد آصف نے مایہ ناز صلاحیتوں کے حامل بلے باز اے بی ڈی ویلیئر کو بھی رولا دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ لکشمننے محمد آصف بارے خوف کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اس لڑکے کا سامنا کیسے کروں گا اور ایشین چیمپین شب کے دوران آصٖف نے اے بی ڈی ویلیئر کو لفظی طور پر رونے پر مجبور کردیا تھا۔
خیال رہے کہ شعیب اختر خود ایک مایہ ناز فاسٹ بولر رہ چکے ہیں جن کا سامنا کرنے سے بڑے بڑے بلے باز بھی ڈرتے تھے، شعیب اختر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 178 وکٹیں لیں جبکہ ون ڈے میچز میں 247 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔