اثاثہ جات ریکوری سے متعلق برطانوی فرم براڈشیٹ نے حکومت پاکستان سے 29 ملین ڈالر ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بقیہ رقم کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔
لندن ہائیکورٹ کے حکم پر حکومت پاکستان نے برطانوی فرم براڈشیٹ کو یہ رقم ادا کی ہے تاہم فرم کا مؤقف ہے کہ 3 ملین ڈالر مزید اور اُس پر 5 ہزار ڈالر روزانہ سود کی مد میں ادائیگی باقی ہے۔
برطانوی فرم کا کہنا ہےکہ بقیہ رقم کی ادائیگی تک یہ رقم 5 ہزار ڈالر روزانہ کی بنیاد پر سود بڑھتا رہے گا۔