ہرات:افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں مسلح عسکریت پسندوں نے ایک مسافر بس کو اغوا کر لیا ہے۔
ضلع روبات سنگی کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دینے والے لال محمد عمرزئی نے ہفتے کے روز شِنہوا کو بتایا کہ مسلح باغیوں کے ایک گروہ نے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً ساڑھے سات بجے ہرات شہر۔ تورغوندی شاہراہ کے ساتھ واقع چل دختران کے علاقے میں درجنوں مسافروں سے بھری ایک مسافر بس کو روکا اور اسے نامعلوم مقام پر لے گئے۔
عہدیدار نے طالبان عسکریت پسندوں پر بس کے اغوا کا الزام عائد کیا، لیکن مسلح گروہ نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
ابھی تک کسی گروہ نے اس اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔عہدیدار نے بتایا کہ پولیس نے مسافروں کی بحفاظت رہائی کیلئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔