واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے اپنے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ویٹو پاور کو زیر کرتے ہوئے انہیں شکست دے دی۔
امریکی صدر کا ویٹو کیا گیا دفاعی بجٹ امریکی سینٹ نے 13ووٹوں کے مقابلے میں 81ووٹوں سے منظور کر لیا۔
یہ بل 4 سالہ عہد صدارت میں ٹرمپ کے ویٹو اختیارات کو زیر کرتے ہوئے قانونی حیثیت حاصل کرنے والا پہلا مسودہ ثابت ہوا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس سے قبل ویٹو کردہ 2021کے دفاعی بجٹ کی ایوان نمائندگان کے بعد سینیٹ میں 2 بٹا 3 ووٹوں کے ساتھ منظوری دے دی گئی ہے۔
امریکہ میں 2021کے پہلے دن ہنگامی طور پر یکجا ہونے والے سینیٹ ارکان نے 23 دسمبر کو ٹرمپ کی جانب سے ویٹو کردہ 740ارب ڈالر کے قومی دفاعی اختیاراتی مسودہ قانون پر رائے دہی کی۔
جس دوران 13منفی ووٹوں کے جواب میں 81مثبت ووٹوں کے ساتھ بل کو منظور کر لیا گیااس طرح ٹرمپ کے ویٹو اختیارات کو پار کر لیا گیا ہے۔
یہ بل 4سالہ عہد صدارت میں ٹرمپ کے ویٹو اختیارات کو زیر کرتے ہوئے قانونی حیثیت حاصل کرنے والا پہلا مسودہ ثابت ہوا ہے۔
ٹرمپ نے بل کو ویٹو کرتے وقت جرمنی اور جنوبی کوریا میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں گراوٹ کا سد باب کرنے، سماجی میڈیا فرموں پر قانونی طور پر زیادہ ذمہ داریاں عائد کرنے کا موقع فراہم کرنے والی تبدیلیاں نہ کرنے اور کنفیڈریشن دور کے کمانڈرو کے ناموں کو ہٹائے جانے کی طرح کے اسباب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس پر تنقید کی تھی۔