کابل: افغانستان کی سپریم کوٹ نے کابل یونیورسٹی دھماکے کے ماسٹر مائنڈ محمد عادل کو سزائے موت جبکہ دیگر شریک ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ برس نومبر کو فوجی لباس میں ملبوس دہشت گردوں نے کابل یونیورسٹی پر حملہ کرکے 30 سے زائد طلبا کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔
افغان حکومت نے حملے کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہرایا تھا تاہم طالبان کی جانب سے تردید کے بعد ایک ملزم محمد عادل کو حراست میں لیا گیا تھا جسے حقانی نیٹ ورک کا آلہ کار بتاکر حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا تھا۔
افغان نائب صدر امراللہ صالح نے میڈیا کو بتایا کہ محمد عال کا تعلق پنج شیر صوبے سے ہے اور وہ گزستہ 3 برسوں سے لاپتہ تھا جس کے دوران اس نے عسکری تربیت حاصل کی اور واپس آکر کابل یونیورسٹی پر حملہ کیا۔