چوتھا ٹی 20‘پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو 101رنز سے شکست دیدی

 کرائسٹ چرچ:پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو 101 رنز سے شکست دیدی۔

گزشتہ ر وز نیوزی لینڈ اے نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان شاہینز نے مقررہ بیس اوورز 5 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے،حیدر علی 64 اور ذیشان ملک 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 حسین طلعت 44 اور عماد بٹ چھ گیندوں پر 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،نیوزی لینڈ اے کے ایس بی کین نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں اور پاکستان نے 232رنز کا ہدف دیا۔

،232 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ اے کی پوری ٹیم 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی،سپنر عثمان قادر نے 18 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دانش عزیز، حسین طلعت، محمد حسنین، عماد بٹ، حارث رؤف اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 نیوزی لینڈ اے رائس ماریو 48 رنز بناکر نمایاں رہے،دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی میچ کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا،پاکستان شاہینز کی ٹیم سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ جنوری کو نیوزی لینڈ اے کے خلاف ہی کھیلے گی۔

پاکستان شاہینز اب تک کھیلے گئے چار ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے دو میں فتح حاصل کرچکی ہے،پاکستان شاہینز کو سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب تک ٹیم نے اچھا کم بیک کیا ہے۔