اسلام آباد /نئی دہلی:بھارت میں خواتین غیر محفوظ ہیں، امریکی خاتون نے بھارتی قونصلیٹ کے باہر دہائیاں دیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون کی سان فرانسسکو میں بھارتی قونصلیٹ کے باہر ویڈیو وائرل ہوگئی۔
امریکی خاتون کو 2013میں بھارت میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،امریکی خاتون کو دہلی کے سابق میئرکے بھتیجے نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ملزم راجیو پنو رکو حالیہ دنوں میں ضمانت دیدی گئی، امریکی خاتون نے دہائی دی کہ بھارت کے کرپٹ ججز نے ملزم کو ضمانت دیدی۔
امریکی خاتو ن نے کہاکہ زیادتی کرنے والوں اور ان کو ضمانتیں دینے والوں کے خلاف لڑتی رہوں گی۔
بھارتیوں نے مشورہ دیا کہ ہائیکورٹ میں کیس کرنے کے لیے کیلی فورنیا قونصلیٹ جاؤ،خاتون نے قونصلیٹ کے باہر ویڈیو بنا کر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا۔
امریکی خاتون نے کہاکہ بھارتی بیوروکریسی ریپ کرنے والے مجرموں اور کرپٹ ججز کا تحفظ کرتی ہے، بھارت میں ہر سال لاکھوں بچیوں اور خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
بھارتی حکومت کی قانونی سازی بھی مجرموں کو نہ روک سکی،خواتین کے ساتھ زیادتی کرنا بھارت کا چوتھا بڑا جرم ہے۔
زیادتی کے زیادہ تر کیسز میں بھارتی پولیس مظلوموں کو مجرم بنا دیتی ہے،2012میں ایک 23سالہ لڑکی کو چلتی بس میں زیادتی کے بعددھکا دے دیا گیا،مقبوضہ کشمیر میں 8سالہ آصفہ کو درندوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔