واشنگٹن:امریکہ میں نو منتخب ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن کی حلف برداری سے تقریباً ڈھائی ہفتے قبل ملکی کانگریس کے نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے۔
اس دوران ایوان نمائندگان کے اراکین نے ڈیموکریٹ خاتون سیاستدان نینسی پیلوسی کو معمولی اکثریت سے اس ایوان زیریں کی نئی سپیکر منتخب کر لیا۔
اسی سالہ نیسی پیلوسی پہلے بھی اس عہدے پر فائز تھیں اور یہ عہدہ امریکہ میں طاقت ور ترین سیاسی عہدوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
اسی طرح ایوان بالا یا امریکی سینیٹ کے نو منتخب اراکین نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی اور ری پبلکن پارٹی میں سے کسی کے بھی اکثریت میں ہونے کا فیصلہ ریاست جارجیا میں سینیٹ کی دو نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد ہو گا۔
یہ ضمنی انتخاب کل منگل کے روز ہو رہا ہے۔