واشنگٹن:کورونا کیسز کا ممکنہ پھیلاؤروکنے کیلئیواشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ بند کردیا گیا۔
ترجمان پاکستانی سفارتخانے کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ آئندہ تین روز تک بندرہے گا، سفارتخانہ 4 سے 6 جنوری تک بند رہے گا۔
ترجمان پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق سفارتخانہ کو جراثیم کش سپرے کرنے کے بعد کھول دیا جائے گا، تین روز تک قونصلر سروسز بھی بند رہیں گی۔
سفارتخانہ کے تمام عملے کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا جائیگا۔ترجمان کے مطابق ویزہ یا پاسپورٹ کیلئے آن لائن سروس کھلی رہے گی۔