برطانیہ سے پاکستان سفری پابندی میں نرمی کردی گئی 

لندن: حکومت پاکستان نے برطانیہ پر سفری پابندی میں نرمی کردی ہے پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد پاکستان جاسکیں گے نرمی کا اطلاق 5جنوری سے ہوگا 

جاری اعلامیہ کے مطابق دوہری شہریت کے حامل افراد بھی پاکستان جا سکیں گے۔31جنوری کو سفری پابندیوں کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سفر سے پہلے ٹیسٹ کی پابندی جاری رہے گی۔پاکستان پہنچنے پر مسافروں کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ ہوگا۔
 
ٹیسٹ منفی آنے پر 5روز قرنطینہ میں رہنا پڑیگا۔مثبت ٹیسٹ والوں کا دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ لیا جائیگا، منفی آنے تک قرنطینہ میں رہیں گے۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سفارتکار بھی پاکستان کا سفر کرسکیں گے۔