کورونا کی نئی قسم، برطانیہ میں لاک ڈاؤن کا اعلان 

لندن: کورونا کی نئی قسم نے برطانیہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، برطانوی وزیراعظم نے ملک میں نیشنل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا  خبر رساں ادارے کے مطابق بر طانوی وزیراعظم نے بورس جانسن ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم میں شدت آنے کے باعث نیشنل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

 بورس جانسن نے پرائمری اورسیکنڈری سکول فوری بند کرنیکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کوآن لائن تعلیم مہیاکی جائے۔

 انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوام بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں، یقین ہے ہم وائرس کیخلاف جدوجہدکے آخری مرحلے میں ہیں۔

بعد ازاں برطانوی وزیراعظم نے انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ میں فروری کے وسط اور اسکاٹ لینڈ میں جنوری کے آخرتک لاک ڈاؤن رہیگا۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا کے پیش نظر آنے والے دن مزید سنگین ہونگے۔