سعودی عرب اور قطر کے درمیان تنازعہ کے خاتمے میں اہم پیش رفت

سعودى عرب اور قطر نے اپنے ملکوں کے درميان فضائی، بری اور بحری حدود كھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان تنازع ختم کرنےکی کوششوں میں بڑی پیشرفت کے بعد آج سے فضائی، زمینی اور سمندری حدودکھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں قطر کے امیر شیخ تمیم اور ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کشنر شرکت کریں گے۔

خیال رہےکہ سعودی عرب نے2017 میں قطرکے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور چئیرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔