قائداعظم ٹرافی 21-2020ء کا فائنل کرکٹ کی 130 سالہ تاریخ کا انوکھا میچ رہا، سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان مقابلہ ٹائی ہوگیا، دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیدیا گیا۔
دفاعی چیمپئن سینٹرل پنجاب نے آخری دن 356 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی ادھوری اننگز 140 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو انہیں جیت کیلئے 216 رنز درکار تھے جبکہ 8 وکٹیں باقی تھیں۔
سینٹرل پنجاب نے کھانے کے وقفے تک صرف 62 رنز کے اضافے سے اپنی 5 وکٹیں گنوادیں تاہم حسن علی نے شاندار سنچری اسکور کرکے ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن رکھا اس دوران مزید 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
سینٹرل پنجاب کو جیت کیلئے صرف ایک رن درکار تھا جب حسن علی کے ساتھی وقاص مقصود وکٹ گنوابیٹھے اور میچ ٹائی ہوگیا۔
حسن علی کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں یہ پہلی سنچری تھی، وہ 61 گیندوں پر 106 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔
احمد صفی عبداللہ نے 23 گیندوں پر 35 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 5 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
خیبرپختونخوا کی جانب سے اسپنر ساجد خان نے 86 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا