پاکستان کی اہم غیر نیٹو اتحادی ملک کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش

 

واشنگٹن:پاکستان کی اہم غیر نیٹو اتحادی ملک کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل امریکی کانگریس میں پیش کردیا گیا۔یہ بل ری پبلکن رکن اینڈی بگس نے امریکی کانگریس میں پیش کیا۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کی اہم غیر نیٹو اتحادی ملک کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل امریکی کانگریس میں پیش کردیا گیا ہے۔

پاکستان کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل ری پبلکن رکن اینڈی بگس نے امریکی کانگریس میں پیش کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مسودے کے قانون بننے کا امکان کم ہے۔

 امریکا نے افغان جنگ میں تعاون کے دنوں میں پاکستان کو یہ اہم غیر نیٹو اتحادی کی خصوصی حیثیت دی تھی۔