نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ان مشکل حالات میں دورہ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے شکر گزار ہیں۔
کیوی کرکٹ بورڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشکور ہے جس نے ان مشکل حالات میں نیوزی لینڈ کا دورہ کیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دورے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی دی گئی قربانیوں کو سراہتے ہیں اور آپ کی محفوظ وطن واپسی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر پاکستان اور کیوی کھلاڑیوں کی گراؤنڈ میں مصافحہ کرنے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سیریز میں پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستانی شاہینز ٹیم نے وطن واپسی کی اڑان بھرلی ہے جب کہ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نوجنوری کو آک لینڈ سے واپسی کا سفر شروع کرے گا۔