اسلام آباد: ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں سلطنت عثمانیہ کے کمانڈر عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل پاکستان پہنچ گئے۔
جلال آل نے پاکستان آمد کی اطلاع اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دی۔ انہوں نے لکھا السلام و علیکم پاکستان اسلام آباد بہت خوبصورت شہر ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ترک پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ جلال آل نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر پاکستانی اداکارہ فیروز خان سے اردو میں بات کی تھی اور دونوں کے درمیان ہونے والا یہ دلچسپ مکالمہ پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔
جلال آل نے فیروز خان کی پوسٹ کی تعریف کرتے ہوئے اردو میں لکھا تھا، ماشااللہ میرے بھائی بہت خوب۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے فیروز خان کو ترکی آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا استنبول کب آرہے ہو آپ کا بھائی آپ کے انتظار میں ہے۔
فیروز خان نے بھی انہیں جواب دیتے ہوئے کہا انشااللہ بہت جلد آؤں گا۔ انہوں نے جلال کی اردو کی بھی تعریف کی تھی۔