سلمان خان نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟والد کا اہم انکشاف

بالی وڈ کے لیجنڈری اسکرین رائٹر اور سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے پہلی بار سلمان خان کی شادی کی شرط کے حوالے سے مداحوں سے ہوشربا انکشاف کردیا۔

بالی وڈ اداکار سلمان خان کئی سالوں سے بالی وڈ پر راج کر رہے ہیں تاہم ان کے آنے والے پراجیکٹس کے علاوہ مداح  ان کی زندگی میں بھی یکساں دلچسپی رکھتے ہیں خاص طور  پر  یہ کہ سلمان خان کی شادی کب ہوگی اور وہ کس سے شادی کریں گے۔

بالی وڈ کی دلکش اداکاراؤں ایشوریا رائے، کترینہ کیف، سومی علی اور سنگیتا بجلانی جیسی اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات کے باوجود بھی 59 سالہ اداکار نے ابھی تک شادی نہیں کی۔

سلیم خان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں اپنے بڑے صاحبزادے اور بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی نجی زندگی اور سلمان کی شادی سے متعلق گفتگو کی۔

انٹرویو میں بات چیت کے دوران میزبان کی جانب سے  سلمان کے والد سلیم خان سے سوال کیا گیا کہ  کہا کہ ‘سلمان خان نے شادی کیوں نہیں کی؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے سلیم خان کا کہنا تھا کہ  سلمان کی شادی نہ کرنے کی ایک  وجہ تو یہ بھی ہے کہ سلمان کی سوچ میں تھوڑا سا تضاد ہے جس کی  وجہ سے اداکار ابھی تک شادی شدہ نہیں ہیں۔

سلیم خان نے مداحوں کو بتایا کہ  سلمان کا لگاؤ ​​یا محبت اس لڑکی کے ساتھ بآسانی ہوجاتا ہے جو ان کی فلم کی ہیروئن ہوتی ہیں، ابتدا میں تو سلمان بہت پُرجوش ہوتے ہیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ سلمان کی سوچ کی وجہ سے دونوں کی بن نہیں پاتی۔

سلیم خان کا کہنا تھا کہ اپنے افیئر کے دوران سلمان خان اس عورت میں اپنی ماں کی خوبیاں تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں جوکہ کسی صورت بھی ممکن نہیں ہے۔

سلیم خان نے مزید بتایا کہ  سلمان کی کسی اداکارہ سے یہ توقع رکھنا غلط ہے کہ ایک مضبوط کیریئر پر مبنی خاتون اپنے عزائم کو چھوڑ کر ان سے شادی کرکے صرف اور صرف گھریلو کاموں پر توجہ دے گی اور  یہی سوچ ان کی شادی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ریلیشن شپ کے بعد سلمان اپنی گرل فرینڈ کو بدلنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ اپنی گرل فرینڈ میں اپنی ماں کو دھونڈتے ہیں جیسے ان کی والدہ ایک ہاؤس وائف تھیں وہ چاہتے ہیں کہ ان کی اہلیہ بھی ہاؤس وائف ہوں۔

  سلیم خان کا کہنا تھا کہ  یہ بات بلکل واضح ہے کہ ایک کام کرنے والی اداکارہ روزمرہ کے کام نہیں کر سکتی جیسے بچوں کو اسکول لے جانا، انہیں ہوم ورک کروانا یا ان کا لنچ بنانا اور یہی تضاد سلمان کی شادی نہ ہونے کی اہم وجہ ہے۔

میزبان کی جانب سے سلیم خان سے سوال کیا گیا کہ ‘کیا آپ نے کبھی سوال خان کو اس حوالے سے سجھایا نہیں ہے؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے سلمان خان کے والد کا کہنا تھا کہ ‘جی ہاں میں نے سلمان کو یہ بات سمجھانے کی کوشش کئی بار کی ہے لیکن وہ سمجھیں تو بات بنے، سلمان اپنی مرضی کے مالک ہیں انہیں کوئی کچھ بھی نہیں سمجھا سکتا‘۔

سنگیتا بجلانی کا سلمان کی سختی پر بیان

بالی وڈ کے سلطان سلمان خان اور اداکارہ سنگیتا بجلانی کا رومانس بالی وڈ میں سب سے زیادہ زیر بحث محبت کی کہانیوں میں سے ایک ہے، سلمان اور سنگیتا کی شادی بھی ہونے والی تھی تاہم کارڈ چھپنے کے بعد بھی شادی اپنے انجام کو نہ پہنچ سکی۔

تاہم حال ہی میں بھارت کے معروف رئیلٹی شو انڈین آئیڈل 15 میں اپنی شمولیت کے دوران اداکارہ سنگیتا بجلانی کی جانب سے اپنے ریلیشن شپ کے دوران سلمان خان کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی پر لب کشائی کی گئی۔

اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سنگیتا اپنے کپڑوں کی چوائس اور اس میں اپنے سابقہ بوائے فرینڈ اداکار سلمان خان کے عمل دخل کا ذکر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ کیسے سلمان انہیں چھوٹے کپڑے پہننے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈیا آئیڈیل کے ایک کنٹسٹنٹ کی جانب سے اداکارہ سنگیتا سے سوال کیا گیا کہ کہ ‘وہ اپنے کیرئیر میں سے ایسی کون سی چیز ہے تبدیل کرنا چاہیں گی؟‘۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ سنگیتا بجلانی کا کہنا تھا کہ ‘میرے سابقہ بوائے فرینڈ (سلمان خان) میرے کپڑوں کو لیکر بہت روک ٹوک کرتے تھے‘۔

سنگیتا کا کہنا تھا کہ ‘ابھی جو میں شارٹ ڈریس  پہن کر آپ کے سامنے بیٹھی ہوں اُس دوران اُن کے ساتھ نہیں پہن سکتی تھی کیونکہ انہیں چھوٹے کپڑے بالکل بھی نہیں پسند تھے‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘یہی وجہ ہے کہ میں اپنے ایکس (سلمان خان) سے بہت تنگ تھی کیونکہ انہیں ہمیشہ میرے کپڑوں سے مسئلہ رہتا تھا جیسے کہ یہ ڈریس بہت چھوٹا ہے، اس کا گلہ بڑا ہے، اس کے سلیوز ایسے ہیں یہ کیوں پہنا؟ وغیرہ وغیرہ‘۔

سنگیتا نے مداحوں کو بتایا کہ ‘اُس دوران میرے کپڑے ایک مناسب ڈیکورم میں ہوتے تھے یعنی کہ اتنے ہی لمبے ہوں اور اس سے مختصر نہیں ہونے چاہیے لیکن اب میں سب پہنتی ہوں، اس وقت میں بول نہیں پاتی تھی لیکن اب بلکل کانفیڈینٹ ہوں اور کچھ بھی پہننے میں کسی کا بھی ڈر نہیں ہے‘۔

سلمان اور سنگیتا کی شادی کارڈ بٹنے کے باوجود کیوں نہ ہوئی؟

بالی وڈ کے سلطان سلمان خان ایشوریا رائے سے بریک اپ کے بعد زندگی میں موو آن کرنے کا فیصلے کرتے ہوئے اداکارہ سنگیتا بجلانی کے ساتھ شادی کرنے کیلئے بلکل تیار تھے یہاں تک کہ شادی کے کارڈز بھی تقسیم ہوچکے تھے۔

سلمان اور سنگیتا کی لوو اسٹوری میں اداکارہ سومی علی کی انٹری نے سلمان خان کی شادی کے پلین کو پوری طرح تہس نہس کردیا۔

اسکرین گریب

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں اداکارہ سومی علی نے اپنے اوپر لگنے والے ہوم بریکر کے الزام کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ‘سلمان اور میں اپنے کمرے میں بیٹھے باتیں کر رہے تھے کہ سنگیتا اچانک اندر چلی آئیں۔

سومی کا کہنا تھا کہ ‘سنگیتا نے مجھے کمرے میں دیکھ کر سلمان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ ‘اچھا تو یہ ہے وہ جس کے لیے آپ  مجھے دھوکہ دے رہے ہیں'۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس بات پر سلمان نے مجھ سے کہا کہ 'سومی میں 10 منٹ میں واپس آتا ہوں، میں نے سوچا کہ وہ سنگیتا سے شادی کریں گے اور انہیں چنیں گے کیونکہ شادی کے کارڈز چھپ چکے تھے لیکن وہ واپس کمرے میں آئے اور مجھے بتایا کہ میرا سنگیتا سے رشتہ ٹوٹ گیا ہے اور اب میں تمہارے ساتھ رہنا چاہتا ہوں‘۔

اداکارہ سومی نےکہا کہ ‘مجھے دل کی گہرائیوں سے بہت افسوس ہے میں اس وقت چھوٹی تھی اور مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں کیا کر رہی ہوں اسلیئے میں اب سنگیتا سے معافی مانگ رہی ہوں‘۔