کراچی: دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو اداکارہ زارا نور عباس کی ماں بنادیا۔
سرچ انجن گوگل پر جب اداکارہ زارا نور عباس کی والدہ لکھ کر سرچ کیا گیا تو جواب میں ان کی والدہ اسما عباس کی جگہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا نام درج تھا جو قطعی طور پر درست نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے یہ غلطی اب درست کرلی گئی ہے اور زارا نور عباس کی والدہ کا نام لکھنے پر اسما عباس کا نام سامنے آرہا ہے۔
یاد رہے کہ گوگل کی جانب سے یہ پہلی غلطی نہیں کی گئی ہے اس سے قبل گوگل نے ترک اداکارہ اسرا بلیگیچ کو اداکار یاسر حسین کی والدہ بنادیا تھا۔
اس وقت اگر گوگل پر یاسر حسین لاکھ کر سرچ کیا جارہا تھا تو یاسر حسین کی تمام معلومات دی جارہی تھی تاہم ان کے والدین کے خانے میں ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ کا نام لکھا تھا۔