جوبائیڈن امریکا کے 46ویں آئینی صدر بن گئے، کانگریس نے توثیق کردی 

واشنگٹن:جوزف بائیدن امریکا کے 46 ویں آئینی صدر منتخب ہو گئے ہیں،کانگریس نے امریکی صدر جوبائیڈن کی کامیابی کی توثیق کر دی،نومنتخب جوبائیڈن 20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔ 

نتائج کی کانگریس سے تصدیق انتخابات کا آخری مرحلہ تھا۔اس سے قبل صدر ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کی تھی۔

امریکی پارلیمنٹ عمارت پر صدر ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا،واشنگٹن کی سڑکوں پر سناٹا ہو گیا، لوگ گھروں میں چلے گئے۔ پولیس نے کیپیٹل ہل عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا۔

 امریکی میڈیا کے مطابق کانگریس اور وائٹ ہاوس کے باہر ٹرمپ کے حامیوں کا انتخابی نتائج پر احتجاج جاری تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کیپیٹل ہل (پارلیمنٹ بلڈنگ)کی عمارت میں داخل ہو گئے تھے۔

ٹرمپ کے حامیوں اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔ چھڑپوں کے بعد کیپیٹل بلڈنگ کو لاک ڈاون کر دیا گیا۔نائب صدر مائیک پنس کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے کیپیٹل ہل کی عمارت کو خالی کرالیا۔تاہم اب تمام انتخابہ مراحل مکمل ہو گئے ہیں اور جوبائیڈن کی فتح کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 قبل ازیں امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے اپنی معاشی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔بائیڈن نے وزیر خزانہ کے لیے فیڈرل ریزرو کی سابق سربراہ جینٹ ییلن کے نام کا اعلان کیا ہے امریکی محکمہ خزانہ کی 231 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہو گا جب ایک خاتون امریکہ کے محکمہ خزانہ کی قیادت کریں گی

 بائیڈن نے انتظامی اور بجٹ کے امور سے متعلق محکمے کی ڈائریکٹر کے لیے بھارتی نژادنیرا ٹنڈن کا انتخاب کیا ہے سینیٹ سے ان کی منظوری کی صورت میں ٹنڈن پہلی ایشیائی امریکی خاتون ہوں گی جو اس عہدے کی سربراہی کریں گی ٹنڈن اس وقت سینٹر فار امریکن پروگریس نامی تنظیم کی صدر ہیں.

 نومنتخب صدر نے ویلی ایڈیومو کو وزیرخزانہ ییلن کا نائب مقرر کیا ہے وہ پہلی افریقی امریکن ہیں جو محکمہ خزانہ میں ییلن کے بعد عہدے میں دوسرے نمبر پر ہوں گی جو بائیڈن نے لیبر اکنانومسٹ سیسیلیا روز کو وائٹ ہاس کونسل آف اکنامک ایڈوائزرز کی سربراہ نامزد کیا ہے وہ پہلی سیاہ فام خاتون ہوں گی جو یہ عہدہ سنبھالیں گی۔

 بائیڈن نے جیرڈ برسٹین اور ہیتھر بوشی کو اکنامک کونسل کا رکن منتخب کیا ہے.۔