روس کا کہنا ہے کہ امریکا کا فرسودہ انتخابی نظام اور میڈیا کا سیاست زدہ ہونا امریکی معاشرے کی تقسیم اور واشنگٹن میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کا سبب ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں کے امریکی کانگریس پر حملے کے ردعمل میں ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کا الیکٹورل نظام فرسودہ ہے جو جدید جمہوری معیارات پر پورا نہیں اترتا۔
روسی ترجمان کے مطابق اسی فرسودہ نظام کی وجہ سے ہنگامہ آرائی اور تشدد کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی میڈیا بھی سیاسی جدوجہد کا اہم ذریعہ بن چکا ہے، امریکی معاشرے میں نظر آنے والی تقسیم کی یہی بنیادی وجوہات ہیں۔