جکارتہ: کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد انڈونیشیا کا مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کا مسافر طیارہ 373 جکارتہ سے انڈونیشیا کےشہر کونٹی یانک جارہا تھا کہ اڑان بھڑنے کے چار منٹ بعد اچانک اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا، طیارے میں 50سے زائد افراد سوار تھے، جس میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔
انڈونیشین وزیر ٹرانسپورٹ نے طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارےکی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ دس ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچنے کے بعد منقطع ہوا۔
غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لاپتہ ہونے والا طیارہ 27 سال پرانا ہے، اس نے اپنی پہلی پرواز 1994 میں کی تھی۔