ریاض : سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیوم شہر میں واقع ویکسینیشن سینٹر سے کورونا ویکسین لگوالی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ خلیجی ریاست سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلسعود نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوالی۔
سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ نے شاہ سلمان کے کرونا ویکسین لگوانے پر شکریہ ادا کیا۔
سعودی وزیر صحت نے کہا کہ خادمین حرمین شریفن نے کرونا وبا کے آغاز سے شہریوں و ریاست میں مقیم غیر ملکیوں ہر ممکن مدد کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب علاج سے قبل بچاؤ کی پالیسی پر عمل گامزن ہے، اسی لیے شاہ سلمان نے کورونا ویکسین لگوانے کی خواہش پہلے ظاہر کی تھی۔