بھارت کے فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھ لیا۔
عرفان پٹھان کا شمار بھارت کے کامیاب بولروں میں ہوتا ہے اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں لیکن لیگز میں وہ ایکشن میں ضرور نظر آتے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عرفان پٹھان نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔
عرفان پٹھان کی فلم ’کوبرا‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں وہ مقام فلم نگری کے سپراسٹار وکرم کے مدمقابل مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں۔
عرفان پٹھان فلم میں فرانسیسی انٹرپول آفیسر کا کردار نبھا رہے ہیں اور یہ فلم کے اہم کرداروں میں سے ایک ہے۔
مداحوں کی جانب سے ان کے کردار کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
فلم رواں سال موسم گرما میں ریلیز ہونی ہے تاہم کورونا کے باعث اس کی نمائش کا حتمی اعلان آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔