جکارتا:انڈونیشیا کا مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیامقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 62 افراد سوار تھے جن میں عملے کے 6ارکان بھی شامل تھے۔نجی ایئرلائن کے طیارے کا ٹیک آف کے بعد رابطہ ختم ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سری وجائیا کے ایئر بوئنگ 737 سے پونتیانک جاتے ہوئے، مغربی کالیمنتن صوبے میں رابطہ منقطع ہو گیا۔
فلائیٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائیٹ راڈار 24 ڈاٹ کام کا کہنا ہے کہ ایک منٹ سے کم وقت میں تین ہزار میٹر بلندی سے رابطہ منقطع ہو گیاجہاں مسافر جہاز لاپتہ ہوا وہاں کے قریبی جزیرے کے لوگوں نے بی بی سی کی انڈونیشین سروس کو بتایا کہ انھیں ایسی اشیا ملی ہیں جو کسی طیارہ کی ہو سکتی ہیں،طیارے میں 130 مسافروں کی گنجائش ہے۔
نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے مطابق سمندر کی سطح پر ملبے کے کچھ ٹکڑے ملے ہیں، جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ اسی طیارے کے ہیں۔
انڈونیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے طیارے کے تباہ ہونے اور ملبہ ملنے کی تصدیق کردی ہے تاہم لاشوں یا ڈوبنے والے مسافروں کی تلاش جاری ہے۔
فلائٹ ریڈار پر طیارے کا آخری لوکیشن سمندر کے اوپر دکھائی دے رہا ہے۔
طیارے کا ٹیک آف کے 4 منٹ بعد رابطہ ختم ہوا،لاپتہ ہونے سے پہلے طیارہ 10 ہزارفٹ کی بلندی سے اوپر جاچکاتھا،طیارے کامقامی وقت کیمطابق دوپہر 2 بجے کے بعد رابطہ منقطع ہوا۔