لاہور:سابق ہاکی اولمپیئن اصلاح دین کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے اور تین مسلح افراد نے انہیں گاڑی میں یرغمال بناکر لوٹ لیا۔
اصلاح الدین نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق بتایا کہ تین مسلح افراد نے یرغمال بناکر15 ہزارروپے اورموبائل لوٹ لیا۔
گلستان جوہرمیں ملزمان اچانک میری کار میں بیٹھ گئے، مجھے ایک گھنٹہ یرغمال بنائے رکھا،صفوراچورنگی پر چھوڑ کر کار ساتھ لے گئے۔
اصلاح الدین نے بتایا کہ گلستان جوہرتھانے میں رپورٹ درج کرانے آیا ہوں۔
خیال رہے کہ اصلاح الدین اولمپیئن احمدعالم کی والدہ کے جنازے میں شرکت کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سابق اولمپیئن اصلاح دین کو اغوا نہیں کیا گیا۔
گلستان جوہر بلاک 16 میں ملزمان گاڑی چھین کر فرارہوگئے، ملزمان جاتے ہوئے اصلاح دین کا پرس بھی لے گئے۔
واقعے سے متعلق اے وی ایل سی کو آگاہ کردیا گیا ہے، جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جاری ہے۔