سعودی عرب میں ویزا خلاف ورزیوں پر 540 عمرہ کمپنیاں معطل

جدہ:سعودی عرب میں حج و عمرہ قومی کمیٹی کے سابق چیئرمین سعد القرشی نے کہا ہے کہ ویزا خلاف ورزیوں کی وجہ سے 540 عمرہ کمپنیاں معطل ہیں فی الوقت تقریباً سو عمرہ کمپنیاں موثر ہیں جنہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

  الوطن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے سعد القرشی نے کہا کہ عمرہ کمپنیوں کا نقصان لاکھوں ریال تک پہنچ چکا ہے۔

 جن عمرہ کمپنیوں کو معطل کیا گیا ہے ان پر ویزا نظام کی خلاف ورزیوں کے چارجز ہیں۔

 عمرہ کمپنی پر فی عمرہ زائر 25 ہزار ریال کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔عمرہ کمپنیوں کی معطلی کی وجہ سے دس ہزار افراد بے روزگار ہوگئے۔

 ہر کمپنی میں 20 فیلڈ اہلکار اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہر کمپنی ہوائی اڈے، بندرگاہ، بری سرحدی چوکی، ہوٹل اور دفتر میں انہیں تعینات کیے ہوئے تھی جبکہ 800 سے زیادہ دفتری کارکن اور منتظمین کی ملازمتیں ختم ہوئی ہیں۔