لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ اپنے بولرز پر فخر ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ کسی چیز کے پیچھے چھپنے کیلیے نہیں آیا ہوں، ٹور مشکل تھا، کورونا ایشوز تھے، پہلا ٹیسٹ اچھا کھیلے، دوسرے ٹیسٹ میں ڈراپ کیچز اور نوبال مسائل ہوئے، اپنے بولرز پر فخر ہے، جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں اچھی کارکردگی پیش کریں گے۔
وقار یونس نے کہا کہ نسیم شاہ نے ہوم سیریز میں ہیٹ ٹرک سمیت عمدہ بولنگ کی، تیزی سے سیکھ رہا ہے، دیگر بولرز میں بھی کورونا مشکلات کے باوجود نمایاں بہتری آئی، پلیئنگ الیون کی سلیکشن میں کوچز کا رول ختم کرنے کی ابھی خبریں ہی چل رہی، کرکٹ کمیٹی سے بات کرنا اچھا لگا، سابق کرکٹرز نے کرکٹ کی بات کی اور اچھے سوالات کیے، دباؤ تو ساری زندگی لیا ہے۔