بیجنگ: کورونا وائرس کی تحقیقات کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین کی ٹیم ووہان پہنچ گئی۔
چینی میڈیا کی جانب سے ماہرین کی ٹیم کے ووہان کے ووہان پہنچنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
چند روز قبل چائنیزنیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ڈبلیو ایچ کی 10 ماہرین پر مشتمل ٹیم چینی سائنسدانوں کیساتھ مل کر کورونا وائرس کی ابتداء سے متعلق تحقیق کرے گی۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا
تاہم خبرایجنسی کا کہناہے کہ ڈبلیو ایچ اوکی ٹیم کو چین پہنچنے پر ممکنہ طور پر دو ہفتے کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا۔