ٹوکیو:جاپان نے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تمام غیرملکیوں کی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان 10 ایشیائی ممالک سے کاروباری افراد کو جاپان میں داخل ہونے کی اجازت جاری رکھی تھی لیکن گزشتہ روز حکومت نے کسی بھی غیرملکی کی جاپان میں داخل ہونے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے البتہ دیگر ممالک میں رہائش پذیر جاپانی شہری جاپان واپس آسکتے ہیں
اس کے علاوہ رہائشی حیثیت کے حامل غیر ملکیوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔
جاپان میں رہائش پذیر غیرملکیوں کو دوسرے ممالک سے واپس جاپان آنے پر 14 دن تک گھر میں یا رہائش کی سہولیات پر رہنے اور اپنے مقام کی معلومات کو محفوظ رکھنے کا عہد کرنا ہوتا ہے اور اگر وہ اس قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو حکومت ان کے نام ظاہر کرنے اور ان افراد کی رہائشی حیثیت کو منسوخ کرنے پر غور کرے گی۔