آ دیس آبابا: افریقی ملک ایتھوپیا کے مغرب میں نامعلوم افراد کے حملے میں 80 سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
سوڈان کی سرحد کے قریبی بینشانگول-گوموز علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے کو قتل عام قرار دیا جا رہا ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔اس علاقے میں متعدد نسلی اقلیتیں آباد ہیں۔یہ نسلی گروہ ایک دوسرے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
اس علاقے میں گزشتہ ستمبر سے عام شہریوں کو پستولوں، چاقوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
دسمبر میں اسی طرح کے ایک حملے میں دو سو سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
خدشہ ہے کہ اس علاقے میں نسلی تشدد مزید پھیل سکتا ہے۔