واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخدے کی دوسری مرتبہ منظوری دے دی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ پر گزشتہ ہفتے کانگریس کی عمارت پر حملے کے لیے مظاہرین کو اکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
امریکی ایوان نمائندگان میں رائے شماری کے دوران مواخذے کے حق میں 232 ووٹ پڑے جبکہ 197 ارکان نے اس کی مخالفت کی۔
مواخذے کے حمایت کرنے والوں میں صدر ٹرمپ کی اپنی جماعت کے دس ریپبلیکن ارکان بھی شامل تھے۔
امریکی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی صدر کو دوسری مرتبہ مواخذے کا سامنا کرنا پڑا ہو۔