بھارتی اداکار سونو سود ایکٹنگ چھوڑ کر درزی بن گئے
اداکار سونو سود کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جو وائرل ہورہی ہے۔
اداکار نے ویڈیو پوسٹ کرنے کے ساتھ یہ اعلان بھی کیا کہ وہ ’سونو سود ٹیلر شاپ‘ کھول رہے ہیں۔
اداکار کی ویڈیو اور کیپشن کو دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے کیونکہ سونو سود اس میں ایک کچے مقام پر کپڑے سلائی کررہے ہیں جب کہ وہ ایک دکان بھی نہیں ہے۔
سونو سود نے اپنی ویڈیو کے ساتھ ہی ہندی میں ایک مزاحیہ جملہ بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یہاں مفت میں سلائی کی جاتی ہے، پینٹ کی جگہ نیکر بن جائے اس کی ہماری گارنٹی نہیں‘۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سونو سود کی جانب سے اس طرح کپڑے سینے کی کوئی وجہ تو سامنے نہیں آئی لیکن ان کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد سے اب تک 70 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔