بمبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکار سلمان خان کو ریئلٹی شو کے دوران جھوٹ پکڑنے والی مشین پر بٹھا دیا تھا۔ اس دوران انہوں نے اپنی زندگی کا ایک اہم راز بتا دیا
سلمان خان کا شمار بالی وڈ کے معروف اور کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے تاہم 55 سالہ اداکار اب تک غیر شادی شدہ ہیں اور وہ شادی کب کررہے ہیں؟ یہی وہ سوال ہے جو ان سے سب سے زیادہ پوچھا جاتا ہے۔
معروف ریئلٹی شو بگ باز 13 کی میزبانی کے دوران بالی وڈ کی اداکار جوڑی اجے دیوگن اور کاجول نے ان کے ساتھ ایک گیم کھیلا تھا۔
اس دوران سلمان کو جھوٹ پکڑنے والی مشین پر بٹھایا گیا اور پوچھا گیا کہ کیا کوئی ایسی لڑکی رہی ہے جسے وہ پسند کرتے ہوں لیکن اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرسکے ہوں جس پر انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں ایک لڑکی پسند تھی تاہم شکر ہے اسے نہیں بتایا اور انہیں اسے پرپوز نہ کرنے پر پچھتاوابھی نہیں ہے، اس وقت اس کے کتے نے مجھے کاٹ لیا تھا۔
سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں اسے بہت پسند کرتا تھا پر اس کی جانب سے رد کرنے کے خوف سے اظہار نہیں کرسکا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بعد ازاں ان ہی کے ایک دوست کی اس لڑکی سے دوستی ہوگئی جس کے بعد پتہ چلا کہ وہ لڑکی بھی مجھے پسند کرتی تھی۔
اس دوران قہقہہ لگاتے ہوئے سلمان کا کہنا تھا کہ بعد میں 15 سے 20 سال بعد جب میری اس لڑکی سے ملاقات ہوئی تو میں نے شکر ادا کیا کہ اسے نہیں بتایا، وہ نانی،دادی بن چکی تھی اور کہا کہ میرے پوتے، نواسے آپ کے مداح ہیں اور آپ کی فلمیں پسند کرتے ہیں۔
دبنگ خان کا کہنا تھا کہ اگر میری اس سے اس وقت شادی ہوجاتی تو میں بھی دادا بن چکا ہوتا۔